پاکستانی طالب علم کو پرتگال میں قتل کر دیا گیا

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور کے رہائشی نوجوان طالب علم کو پرتگال میں قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول انتھونی شوکت پرتگال کینسر ریسر چ کے پراجیکٹ کے لیے گیا تھا ، مقتول کو ڈاکوؤں نے قتل کیا اور موبائل ،کیش اور لیپ ٹاپ لوٹ لیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول نے سویڈن سے ماسٹر اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی ، اہلخانہ نے حکومت پاکستان سے میت جلد پاکستان لانے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں