مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے 2 دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی: (ویب ڈیسک) تاریخ ساز ریکارڈز کے حامل راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے، راشد کے مجموعی ریکارڈ کی تعداد 121 ہوگئی۔

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم امریکا، جرمنی، بھارت، سوئزر لینڈ اور انگلینڈ سمیت متعدد ممالک کےعالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

راشد نسیم نے پہلے دن ہفتے کو 9 اور اگلے روز 11 ریکارڈ توڑے، انہوں نے ماشل آرٹس کیٹیگری میں بھارت کے بھی دو ریکارڈ توڑے اور پنچ کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ بنائے۔

راشد نسیم نے دو ریکارڈ لاٹھی، ایک ریکارڈ بلون برسٹنگ کیٹیگری، ایک ریکارڈ نی اسٹرائیک، ایک ریکارڈ کہنی کے ساتھ اخروٹ توڑنے کا بنایا، یک ریکارڈ ایلبو اسٹرائیک اور ایک ریکارڈ فائر اسٹف کیٹیگری میں قائم کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں