پیرس اولمپکس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کے دلفریب مناظر

فرانس: (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر منعقد کی گئی، فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے تیز بارش کے بیچ پیرس اولمپکس 2024 کا افتتاح کیا جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

اس رنگارنگ تقریب کی کچھ تصویری جھلکیاں جنہیں  کیمرے کی آنکھ نے ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا  ہم آپ کو بھی دکھاتے ہیں ،اس امید کے ساتھ کہ ان مناظر کو دیکھ کر آپ کو بھی ایسالگے گا جیسےآپ بھی اس تقریب میں موجود ہیں ۔

تقریب میں اولمپک مشعل کشتی کے ذریعے لائی گئی، فرانس کے پرچم کے رنگوں سے مشعل کا استقبال کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ایتھلیٹس کے دستوں کی کشتی پر آمد ہوئی، سب سے پہلے یونانی دستہ آیا، امریکن گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی پرفارمنس پیش کی۔

خوبصورت مناظر کے ساتھ دل کو چھو لینے والی میوزک کی جھنکار کے ساتھ مشہور زمانہ فلم ٹائٹینک کا ٹائٹل سونگ گانے والی سیلائن ڈیئون نے بھی آواز کا جادو جگایا، 3 ہزار کے لگ بھگ فنکاروں نے پرفارم کیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران رقاص چھت پر پرفارم کر رہے ہیں جبکہ دیگر پرفارمنسز نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

فرانس کے کھلاڑی افتتاحی تقریب کے دوران دریائے سین میں پونٹ ڈی آسٹرلٹز پر اپنی کشتی پر

جنوبی کوریا اور کوک جزائر کے ایتھلیٹ دریائے سین پر تیرتی پریڈ میں کشتی پر سوار ہیں۔

افتتاحی تقریب میں  اولمپکس سربراہان آپس میں ہاتھ ملاتے ہوئے 

 تقریب کے دوران سپین کے رافیل نڈال اور سرینا ولیمز دریائے سین پر کشتی میں سوار ہیں

دنیابھر سے شریک اداکار فن کا جادو جگاتے ہوئے 

جرمنی کے ایتھلیٹ دریائے سین پر پریڈ کے دوران برساتیاں پہنے ہوئے ہیں

ایک روبوٹک گھوڑے پر سوار ایک خاتون افتتاحی تقریب کے دوران اولمپک رنگوں کی نمائش کے لیے جھنڈا اٹھائے ہوئے ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران حصہ لینے والے ممالک کے جھنڈے ۔

تقریب کے دوران ایفل ٹاور پر لائٹ شو

 شائقین افتتاحی تقریب دیکھ رہے ہیں

افتتاحی تقریب کے دوران رنگین دھوئیں نے سماں باندھ دیا  

زین الدین زیدان افتتاحی تقریب کے دوران اولمپک مشعل اٹھائے ہوئے ہیں۔

اس تقریب میں 206 ممالک کے 6,800 کھلاڑی اور تقریباً 120 سربراہان مملکت و حکومتی نمائندے شریک ہوئے۔

پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں