انگلینڈ کیخلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے: عماد وسیم

لیڈز: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم لوگ بالکل مختلف انداز کیساتھ کھیلیں گے اور سب کو نظر آئے گا۔

لیڈزمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آج ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کیساتھ پوری ٹیم کی اچھی میٹنگ ہوئی، نئے کوچ کی لوجیکل باتیں بہت اچھی لگی ہیں، بطور کرکٹر گیری کرسٹن کا شاندار کیریئر تھا۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد کھیلنے کا انداز بدلا، اسی طرز کی کرکٹ اب کھیلیں گے، ہم پہلے بھی فل سٹرنتھ کیساتھ کھیل رہے تھے ، یہ اچھا ہوا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم نے تمام تجربات کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ جوفرا آرچر کے آنے سے انگلینڈ ٹیم کی باؤلنگ مضبوط ہوئی ہے ، ہمارے پاس بھی حارث رؤف ایکسٹرا پیس کا باؤلر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں