بھارتی عام انتخابات کا پانچواں مرحلہ مکمل، غیرقانونی مقبوضہ کشمیر، لداخ میں بھی الیکشن کا ڈھونگ

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی عام انتخابات کا پانچواں مرحلہ مکمل ہوگیا، بہار، جھاڑکھنڈ، مہاراشٹر اور اوڑیسا سمیت دیگر ریاستوں کے 49 حلقوں میں پولنگ ہوئی۔

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ کشمیر اور لداخ میں بھی انتخابات کا ڈھونگ رچایا گیا، بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق شام 5 بجے تک اوسطاً 56.7 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات 7 مراحل میں مکمل ہونے کے بعد 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، پانچویں مرحلے کے اہم امیدوار سمرتی ایرانی، راہول گاندھی، چراغ پاسوان اور عمر عبداللہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگال کی سات اور مہاراشٹر کی 13 سیٹوں پر بڑا مقابلہ متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں