ہیٹ ویو کے خدشات، پنجاب میں کالجز کے اوقات کار تبدیل

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔

21 سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں، کالجز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی شدت، گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ کے روز بھی کالجز کے اوقات کار صبح ساڑھے سات سے گیارہ ہوں گے، سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہو گی، محکمہ ہائر ایجوکیشن نےسربراہان کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں