بلوچستان کابینہ کا اجلاس کل طلب، 28 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کابینہ کا اجلاس کل وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں 28 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا، صوبائی زکوٰة کونسل کے چیئرمین اور اراکین کی منظوری دی جائیگی۔

اجلاس میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے بل کی منظوری سمیت سبی میں ویمن پولیس سٹیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں