شہر قائد میں ایک گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) شہر میں 1 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک خاتون و ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو عملہ کے مطابق منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی، بچی کی شناخت 5 سالہ نور صبا دختر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔
لیاقت آباد پٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، خاتون کی شناخت 55سالہ شگفتہ زوجہ شاکر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو عملہ کے مطابق ماڑی پور گریس انڈس یارڈ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 30 سالہ ذیشان ولد جان خان جاں بحق ہو گیا۔