ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے اور کیوں پیش آیا، تحقیقات شروع

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے اور کیوں پیش آیا؟ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی چیف آف سٹاف نےاعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر روانہ کر دی، تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی چیف آف سٹاف کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر اور ساتھیوں کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائے گی

تحقیقاتی کمیٹی میں فوجی افسران اور تکنیکی ماہرین بھی شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی نے جائے حادثہ پہنچ کر ہر زاویے سے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں