ایس ای اوز کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس، ڈسکوز کیلئے آزاد ڈائریکٹرز کی نامزدگی پر غور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ایس ای اوز کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس، وزیر بجلی اور وزیر بحری امور بھی شریک ہوئے، وزیر اقتصادی امور، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈسکوز کیلئے آزاد ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی تجویز پر غور کیا گیا، آزاد ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی تجویز کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں 4 ریلوے کمپنیوں کی سٹریٹجک طور پر درجہ بندی کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا، کمیٹی نے وزارت ریلوے کی 4 کمپنیوں کی درجہ بندی کی تجویز منظور نہیں کی، کمیٹی نے چار کمپنیوں کیلئے تبدیلی کا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں اصلاحات کی تجاویز بھی موخر کر دی گئیں، کمیٹی نے اصلاحات کے بارے میں تفصیلی منصوبہ طلب کر لیا۔

اجلاس میں کمیٹی نے وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز کو منظور کر لیا، پی ٹی وی اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی سٹریٹجک نوعیت تسلیم کر لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں