راولپنڈی سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
اسلام آباد(دنیا نیوز) راولپنڈی سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ریلوے ترجمان کے مطابقق اسلام آباد ایکسپریس کے انجن کا ایک پہیہ لالہ موسیٰ سٹیشن کے قریب ٹوٹ گیا، ٹرین لاہور سے اسلام آباد آرہی تھی، پہیہ ٹوٹنے سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
دوسری جانب راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین سرائے عالمگیر کے پاس روک دی گئی، ٹرین کافی دیر سے رکے ہونے پر مسافر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ریلوے ٹیم متاثرہ ٹرین کی بحال میں مصروف ہے، بحالی کا عمل مکمل ہوتے ہی ٹرین روانہ کردی جائے گی۔