ای چالان سے متعلق سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب

کراچی: (دنیا نیوز) ای چالان سے متعلق سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

وزیر داخلہ کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان میٹنگ میں شریک ہوں گے، کمیٹی ای چالان پر شہریوں کے تحفظات اور شکایات کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی ای چالان کے تحت وصول کیے جا رہے جرمانوں کی شرح میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لے گی۔

ای چالان پر جائزہ کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، پی ٹی آئی ارکان شامل ہیں، کمیٹی ای چالان، ٹریفک ریگولیشنز اور جرمانوں پر سفارشات حکومت کو دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں