غزہ میں صیہونی حملے جاری، 24 گھنٹے میں 4 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ میں سفاکیت جاری ہے، غزہ سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیاں برقرار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں صیہونی حملوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہوگئی، متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیل نے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے امدادی سامان کی ترسیل روک دی، لاکھوں فلسطینی شہری خوراک، ادویات اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے غزہ جنگ کے بعد مغربی کنارے میں پرتشدد کارروائیاں تیز کر دیں، اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلم میں فلسطینی رہائشی عمارت مسمار کر دی۔
سلوان میں کارروائی کے دوران آنسو گیس اور سٹن گرنیڈ فائر کئے، چار منزلہ عمارت کی مسماری سے درجنوں فلسطینی خاندان بے گھر ہوئے۔