میونسپل کمیٹی کی نااہلی، دو معصوم بچے سیوریج نالے میں گر گئے

خانیوال: (دنیا نیوز) میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث دو معصوم بچے سیوریج نالے میں گر گئے۔

کچہری بازار میں سیوریج نالے کے سلیب غائب ہیں، سلیب نہ ہونے کے باعث دو کم سن بچے نالے میں گر گئے، شہریوں نے بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے نکال لیا۔

نالے میں گرنے والے بچوں میں پانچ سالہ ابراہیم اور تین سالہ حماد شامل ہیں، نالے میں گرنے سے تین سالہ حماد زخمی ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نالے پر گزشتہ 2 ماہ سے سلیبیں موجود نہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ کسی ناخوشگوار حادثہ سے بچا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں