کراچی میں رواں سال پیش آنے والے ٹریفک حادثات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری
کراچی: (دنیا نیوز) ٹریفک پولیس نے رواں سال کے دوران پیش آنے والے ٹریفک حادثات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔
ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے پہلے چھ ماہ میں 477 جبکہ آخری 6 ماہ میں 326 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں ٹریفک پولیس نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ہوئی 151 جانیں محفوظ رہیں، کراچی سال کے آخری چھ ماہ میں اموات میں واضح کمی ہوئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اقدامات سے اوسطاً ہر ماہ 25 قیمتی جانیں محفوظ رہیں، زخمیوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی، 244 افراد انجری سے بچ گئے۔
ترجمان کے مطابق کراچی روڈ ایکسیڈنٹ تجزیہ ٹیم کی تشکیل کے بعد ٹریفک حادثات میں نمایاں بہتری آئی ہے، کمرشل گاڑیوں میں ٹریکرز کی لازمی تنصیب، حادثات میں کمی کا سبب بنی۔