مشہور برطانوی گلوکار کرس ریا 74سال کی عمر میں انتقال کر گئے
لندن :(دنیا نیوز) مشہور برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار کرس ریا، جو عالمی سطح پر مقبول گیت ’ ڈرائیونگ ہوم فار کرسمس‘ کے باعث جانے جاتے تھے، 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرس ریا چند روز قبل علالت کے بعد ہسپتال میں منتقل ہوئے تھے جہاں اُن کا علاج ومعالجہ جاری تھا جب کہ خاندان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔
یاد رہت کرس ریا نے 1980 کی دہائی میں برطانیہ میں شہرت حاصل کی اور ان کے مشہور گانوں میں ’فول (اِف یو تھنک اِٹس اوور)‘ اور ’ لیٹس ڈانس‘ شامل ہیں، اُن کی موسیقی نے نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دل جیتے۔
ان کے دو سٹوڈیو البمز ’ دی روڈ ٹو ہیل‘ اور اوبیرژ برطانیہ میں چارٹ میں پہلے نمبر پر رہے، جو ان کے کیریئر کی بڑی کامیابیاں سمجھی جاتی ہیں۔