پہاڑوں پر برف، میدانوں میں بارش، موسم نے ملک بھر میں رنگ بکھیر دیئے

مانسہرہ: (دنیا نیوز) پہاڑوں پر برف برسنے اور میدانوں میں بارش ہونے سے موسم نے ملک بھر میں رنگ بکھیر دیئے۔

مانسہرہ کی تمام وادیوں میں دو روز سے بارش جاری رہی، ناران، بٹہ کنڈی، بابوسر ٹاپ اور سیف الملوک جھیل نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، بارش اور برفباری سے قدرتی حسن میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

دیر بالا میں پہلی برفباری ہوئی، پہاڑ برف کی سفید چادر میں لپٹ گئے، لواری ٹنل، کمراٹ اور دیگر علاقوں میں برفباری سے نظارے دیدنی ہوگئے، کالام، مالم جبہ اور مہو ڈنڈ کے پہاڑ بھی برف سے ڈھک گئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں