الصفہ ویلفیئر مرکز کے زیراہتمام نابینہ افراد میں عید گفٹ تقسیم

الصفہ ویلفیئر مرکز کے زیراہتمام نابینہ افراد میں عید گفٹ تقسیم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) الصفہ ویلفیئر مرکز فاردی بلائنڈ کے زیراہتمام نابینہ افراد میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے۔۔۔

اس موقع پر مہمان خصوصی چودھری طاہرمحمود،حافظ سلیم کھوکھر، چیئرمین ادارہ عدنان محمود، وائس چیئرمین عبدالرحیم، ایم ڈی ارشد علی مغل،میڈ م ثروت نسرین،میڈم سنبل نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور مخیر حضرات ساتھ دیں تو یہ نابینہ افراد بھی ملکی ترقی میں اپنا کردارادا کرسکتے ہیں،نظر کی محرومی کوئی محرومی نہیں اصل بصیرت علم کی ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو عطا کررکھی ہے ،ان سپیشل افراد کے ساتھ وقت گزارنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ،ہمیں ان قوم کے عظیم لوگوں پر فخر ہے جو نابینہ ہوتے ہوئے بھی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے تعلیم حاصل کرکے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ تقر یب میں تقریباً 200نابینہ خواتین و حضرات میں سوٹ ودیگر عید گفٹ تقسیم کیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں