کوڑا سیوریج لائنوں ، گٹروں یا نالوں میں نہ پھینکیں:ایم ڈی واسا

 کوڑا سیوریج لائنوں ، گٹروں یا  نالوں میں نہ پھینکیں:ایم ڈی واسا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے کہا کہ شہر بھر میں سیوریج لائنز اور مین چینلز کی صفائی اور ڈی سلیٹنگ تیزی سے جاری ہے ،افسروں و سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔

 شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے ۔ ایم ڈی واسا نے عوام سے التماس کی کہ کوڑا سیوریج لائنوں ، گٹروں یا نالوں میں نہ پھینکیں۔ مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر فیلڈ افسر و عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں