نئے الیکشن کاراگ الاپنامسائل کاحل نہیں:قمرزمان کائرہ

نئے الیکشن کاراگ الاپنامسائل کاحل نہیں:قمرزمان کائرہ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے گجرات میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کر یگی۔۔۔

شوشہ چھوڑاجارہاہے کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اگرموجودہ حکومت چلی گئی تو دوسرا کون آئے گا؟ کسی کاخواب اورخواہش ہے کہ حکومت کوگرا لیں گے تو پھراس کے علاوہ دوسری کوئی جماعت حکومت نہیں بناسکے گی، سنی اتحاد کونسل والے تو کسی کے ساتھ نہیں مل سکتے ،نئے انتخابات کاراگ الاپنامسائل کاحل نہیں،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کے ہوتے ہوئے اگرقومی اسمبلی کے الیکشن بھی کرائے جائیں تو مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید گھمبیراوربڑا سیاسی بحران پیداہوگا۔ سیاسی جماعتوں کووقت کی نزاکت کوسمجھتے ہوئے فہم وفراست،تدبراورتحمل سے مسئلہ حل کرناچاہیے ، موجودہ صورتحال میں کسی ایک جماعت کے پاس اس کاحل نہیں اگرسبھی جماعتیں ملکر آگے بڑھیں تو صورتحال پرقابو پایاجاسکتاہے ، تحریک انصاف والوں کے تمام کیسز قانون کے مطابق چل رہے ہیں اورعدالتوں سے ہی انہیں ریلیف ملے گا وگرنہ انہیں سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کرمتفقہ فیصلے کرناہونگے ، عمران خان کواناکے گھوڑے سے نیچے اترناہوگا ڈکٹیشن کی بجائے ڈائیلاگ کے ذریعے ہی مسائل حل ہونگے ۔ گورنرتبدیلی صدرمملکت کی صوابدید ہے وہ جس کوچاہیے مقررکردیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں