سیالکوٹ:سفارش نہ ہونے پر شہری پاسپورٹ کیلئے خوار

سیالکوٹ:سفارش نہ ہونے پر شہری پاسپورٹ کیلئے خوار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاسپورٹ دفاتر میں شہری سفارش نہ ہونے پر خوار ہونے لگے ، میرٹ پر پاسپورٹ کا اجرا رُک گیا ، ایجنٹوں کی سفارش اور ٹوکن سسٹم کے تحت پاسپورٹ کا اجرا ہونے لگا۔۔۔

وفاقی اداروں میں کرپشن بندکرنے کے حکومتی اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے ۔سیالکوٹ میں واقع پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹوں کی اجارہ داری عروج پر پہنچ چکی ہے ،ملی بھگت سے پاسپورٹ آسانی کے ساتھ بن رہا ہے جبکہ صارفین کو عام طور پر مختلف اعتراضات لگا کر خوار کیا جا رہا ہے ۔ حکومتی چشم پوشی سے کرپشن اور بد عنوانی کا سلسلہ رک نہیں پا رہا اور سیالکوٹ میں وفاقی اداروں میں قانون کی کمزوری اور کرپٹ عناصر کی تعیناتی سے کرپشن معمول بن چکی ہے ۔ ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس حاجی پورہ میں ایجنٹوں نے مستقل ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ شہریوں بلال ، چودھری رشیدلودھرا ، عمران انیس ، میاں عثمان ، انیس احمد ، قدسیہ بانو، عائشہ نے بتایا کہ تمام تر ضروری کوائف مکمل ہونے کے باوجود پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا رہا ،حکام نو ٹس لیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں