کالج آف کمپیوٹر سائنس اینڈ ڈیزائن ٹیکنالوجی کا آ غاز

کالج آف کمپیوٹر سائنس اینڈ ڈیزائن ٹیکنالوجی کا آ غاز

وزیرآباد(نامہ نگار)مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عائشہ چن کالج آف کمپیوٹر سائنس اینڈ ڈیزائن ٹیکنالوجی میں باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ،کالج تین ایکڑ اور تین کنال رقبہ پر جدید طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔۔۔

 جس میں 8 جدید کمپیوٹر لیب اور جدید مشینری سے مزین فیشن ڈیزائننگ کی کلاسز ہونگی۔اس سے قبل ایک بوائز اور کالج میں سٹوڈنٹس زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ کالج کے پہلے روز کنٹری ڈائریکٹر سید ضیا النور ،پر اجیکٹ منیجرامجد محمود صدیقی اور پرنسپل نعیم فضل نے اساتذہ کے ہمراہ سٹوڈنٹس کو ویلکم کیا۔ اس موقع پر سید ضیا النور نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ہینڈز تعلیمی میدان میں حکومت کا ساتھ دے رہا ہے ریاست سب کچھ نہیں کر سکتی ہم سب کو بھی میدان عمل میں آنا ہو گا تا کہ نوجوانوں کو بہترین و معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی جا سکے تا کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں