شدید گرمی، بغیر پانی اورچھاؤں ،ریڑھی بان بے یارومددگار

شدید گرمی، بغیر پانی اورچھاؤں ،ریڑھی بان بے یارومددگار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)شدید گرمی اور دھوپ میں بنیادی سہولیات سے محروم ،ہوا ،پانی اور چھاؤں کے بغیر ریڑھی بانوں خوانچہ فروشوں اور چھابڑی والوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا۔۔۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سہولیات پہنچانے کے وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔تفصیل کے مطابق چند ماہ قبل کوٹ ادو مرکزی شاہراہ کوتجاوزات سے صاف کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے گرینڈ آپریشن کیا تھا جس کی بدولت جی ٹی روڈ پر موجود تمام ریڑھی بانوں چھابڑی والے اور خوانچوں فروشوں کو ریلوے گراؤنڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔عام انتخاب 2024 سے قبل مختلف سیاسی اُمیدواروں نے بھی ریڑھی بانوں سے ہمدردی جتاتے ہوئے وعدے کیے تھے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں ایک ماڈل بازار کی طرز پر سہولیات سے آراستہ جگہ ملے گی جبکہ فی ریڑھی پندرہ سو روپے ماہوار رقم پاکستان ریلوے کو بھی کرائے کی مدد دی جارہی ہے ،سیاسی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے ریڑھی بانوں کو سبز باغ دکھا کر بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ۔شدید گرمی میں یہاں سہولتیں نہ ہونے کہ وجہ سے گاہک بھی آنے سے گریز کرتے ہیں۔ دکانداروں عتیق ملک،دانش مرزا، سلیمان اخلاق ودیگرکاکا کہنا ہے کہ منڈی سے خرید کی گئی سبزی اور پھل بھی دھوپ سے گلنے سڑنے لگے ہیں،پانی ،سایہ اور مناسب پارکنگ نہ ہونے سے گاہک ادھر کا رخ نہیں کرتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں