شہریوں کے مسائل کا خاتمہ ترجیح ہوگا :اے سی وزیر آ باد

شہریوں کے مسائل کا خاتمہ ترجیح ہوگا :اے سی وزیر آ باد

وزیرآباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل کا خاتمہ اور بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، صحافت ریاست کا چوتھا ستون، صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔

 مسائل کے خاتمے اور شہر کی ترقی کیلئے قلم قبیلہ کا ساتھ ناگزیر ہے ، ضلعی انتظامیہ کو صحافیوں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے صحافیوں کے جائز مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا جائے گا اور اور ان کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب وزیرآباد کے عہدیداروں اور ممبر وں کے وفد سے تعارفی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی دھرتی وزیرآباد میں تعیناتی میرے لیے اعزاز ہے ملک کے بڑے قلمکار اس دھرتی سے منسلک رہے اور قلمکاروں کے شہر وزیرآباد میں میری کوشش ہوگی کہ عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھوں اور مسائل کے حل کیلئے ہر امر بروئے کار لائوں۔ وفد میں صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ، جنرل سیکرٹری ضمیر کاظمی، کاشف محمود، راشد محمود، منظور حسین و دیگر شامل تھے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں