لا کالجز ایسوسی ایشن کی وکلا پر پو لیس تشدد کی مذمت

 لا کالجز ایسوسی ایشن کی وکلا پر پو لیس تشدد کی مذمت

ڈسکہ (نامہ نگار )لا کالجز ایسوسی ایشن پاکستان کا اجلاس صدر شاہین صفدر کے دفتر میں منعقد ہوااجلاس میں شاہد گیلانی ،رانا امتیاز ایڈووکیٹ، رانا علی اکبر ، توقیر بٹر ، حسن طارق ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور میں وکلا کے پر امن مظاہرہ پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی کہ وکلاجو اپنے حقوق کیلئے پر امن مظاہرہ کر رہے تھے ان پر پولیس کا بہیمانہ تشدد ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب فوری مستعفی ہو ں اور چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں کمیٹی بنا کر ذمہ داروں کو سزا دیں اور وکلا کے مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلا تحریک میں مکمل شرکت کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں