حافظ آباد:تھیلیسمیا سے آگاہی کے عالمی دن پر سیمینار اورواک

حافظ آباد:تھیلیسمیا سے آگاہی  کے عالمی دن پر سیمینار اورواک

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)تھیلیسمیاکی آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن اور پریس کلب کے تعاون سے سیمینار، واک منعقد کی گئی اور بعدازاں بلڈ بینک کا انعقاد کیا گیا۔

صدارت چیئرمین پریس کلب امجد پرویز چٹھہ نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد ، سابق ضلع ناظم کرنل(ر) علی احمد اعوان تھے ۔ مقررین نے کہا کہ تھیلسیمیا موروثی بیماری ہے جس کی وجہ سے معصوم بچے اور انکے والدین ساری زندگی تڑپتے رہتے ہیں جبکہ ان بچوں کی زندگی کا سارا دارومدار خون کے عطیات پر ہے ۔ انہوں نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ نکاح فارم میں تھیلسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قراردیا جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں