ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے،فنڈز جون تک خرچ کرنے کا حکم

ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے،فنڈز جون تک خرچ کرنے کا حکم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے اور پرانے فنڈز کوجون تک خرچ کرنے کا حکم دے دیا ۔

ہسپتالوں ،مراکز صحت اور سکولوں کی تعمیرو مرمت اورسہولیات کے فقدان کو ختم کرنے کیلئے اداروں کو ہدایت کردی گئی جس کی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے گی جن کی جانچ پڑتال کرکے غفلت کے مرتکب تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حکو مت کی جانب سے جا ری کردہ فنڈز کے استعمال کا سالانہ ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کے تحت مئی تک سو فیصد فنڈز خرچ کرنے ضروری قرار دئیے گئے تھے مگرترقیاتی کام اور دیگر منصوبے رک گئے تھے اب حکومت نے جون تک بیشتر منصوبے مکمل کرنے اور فنڈز کو خرچ کرنے کی ہدایت کردی سکولوں کو فوری طور پرایس ایم سی اور ایف ٹی ایف میں پڑ ے پیسوں تعلیم کے فر وغ،بہتری ،ترقیا تی کاموں ،وائٹ واش ودیگر کام کر انے کیلئے استعمال کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں