ڈالر ایسٹ کی طرف سے رکشہ ڈرائیور کیلئے سونے کاانعام

ڈالر ایسٹ کی طرف سے رکشہ  ڈرائیور کیلئے سونے کاانعام

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایکسچینج کمپنی ڈالر ایسٹ کی طرف سے بیرون ممالک سے بھیجی گئی رقوم ڈالر ایسٹ سے وصول کرنے پر جاری انعامی سکیم کے تحت گوجرانوالہ کے رکشہ ڈرائیور مطلوب حسین کو ایک تولہ سونے کاانعام دیاگیا۔

رواں ماہ ڈالرایسٹ کی طرف سے تین خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ اورایک تولہ سونا کے انعامات دئیے جارہے ہیں۔ڈالرایسٹ کی بینک سکوائر برانچ میں منعقدہ تقریب میں ڈالرایسٹ کے ڈائریکٹرز حاجی محفوظ الرحمن، حاجی حفیظ الرحمن، ندیم مصطفی اورمحمداقبال نے شرکت کی اورمطلوب حسین کو سونے کا بسکٹ پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں