راہوالی:بچوں کی لڑائی ،ملزموں کا گھر میں گھس کر تشدد

راہوالی:بچوں کی لڑائی ،ملزموں کا گھر میں گھس کر تشدد

راہوالی (نمائندہ دنیا )بچوں کی لڑائی کی رنجش ملزمان نے مشتعل ہو کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے ہوئے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کوڈنڈے سوٹے مار کر زدو کوب کیا جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق بلے والا میں چند روز قبل بچوں کی آپس میں لڑائی ہوئی جس کی بابت محمد حنیف وغیرہ نے تھانہ کینٹ میں درخواست دے رکھی تھی محمد حنیف اپنے عزیزو اقارب کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ سہ پہر چار بجے کے قریب ملزم محمد افضل ،سجاد احمد ،بلال ،رانا عدیل رانا ارشد ،رانا رضوان رانا منیر ،غفار ،رانا علی اکبر مسلح ڈنڈے سوٹے ہمراہ دس کس نامعلوم چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہو گئے عزیزو اقارب عبداﷲ ذوالفقار ،ذوالفقار ،افتخار ،عمیر شمشیر کو ڈنڈے سوٹے مارے زدکوب کیا جبکہ سائل کی بیوی یاسمین بی بی شدید زخمی ہو گئی، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،مدعی محمد حنیف کا مؤقف اس بابت تھانہ کینٹ میں ویڈیو بھی پیش کی گئی لیکن اس کے باوجو پولیس نے جرم 452نہیں لگائی جس سے پولیس کی ملزمان سے ملی بھگت لگتی ہے ، سی پی او سے مطالبہ ہے کہ مقدمہ میں شق 452درج کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں