غیر قانونی مویشی منڈیاں ، گرین بیلٹس خراب

غیر قانونی مویشی منڈیاں ، گرین بیلٹس خراب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 15مویشی منڈیا ں قائم ہونے کے باجود غیر قانونی مویشیاں منڈیا ں بھی چل رہی ہیں۔۔۔

ا ن غیر قانونی مویشی منڈیوں کے باعث جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے تو وہیں کانگو وائرس کے حفاظتی اقدامات بھی نظر انداز کئے جا رہے ہیں ،گرین بیلٹس بھی خراب ہو نے لگیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں 15مویشیاں منڈیاں لگائی گئی ہیں،یہ منڈیاں شہری حدود سے باہر لگائی گئی ہیں، ان منڈیوں میں تمام تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ تمام مویشی منڈیوں کے باہر کیمپس لگائے بیٹھا ہے جبکہ اگر کسی جانور میں چیچڑ یا کوئی بیماری ہوتی ہے تو فوری علاج معالجہ کیا جاتا ہے ان کی ویکسی نیشن کی جاتی ہے لیکن شہر کے اندر مختلف مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت شروع ہو گئی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد ہے شہری حدود میں قربانی کے جانور کی فروخت پردفعہ 144بھی نافذ ہے لیکن شہر کے مختلف علاقوں سیالکوٹ روڈ،کشمیر روڈ ،چھیچھجر والی،جی ٹی روڈ ،نگار چوک اور ونیہ والہ چوک کے قریب شام ہوتے ہی بیوپاری اکٹھے ہوجاتے ہیں اور جانوروں کی خرید وفروخت شروع کر دیتے ہیں ، غیر قانونی منڈیوں کیخلاف پولیس ،ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہیں کی جا رہی،دور دراز کے علاقوں سے لائے جانے والے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن بھی نہیں ہوئی ہوتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں