سابق سپیکر حامد ناصر کی حویلی کا گھیرائو ،پولیس داخل

سابق سپیکر حامد ناصر کی حویلی کا گھیرائو ،پولیس داخل

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )سابق سپیکر کی حویلی کا پولیس نے گھیرائو کر لیا ،اہلکار رہائش گاہ میں داخل ہونے پر ڈپٹی پارلیمانی سیکرٹری محمد احمد چٹھہ کی جانب سے شدید مذمت کی گئی جبکہ شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

 پی ٹی آئی کے کنونشن کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نے حویلی حامد ناصر چٹھہ گا گھیرائو کر لیا جبکہ چند پولیس اہلکار بغیر وارنٹ حویلی میں بھی داخل ہو گئے ، درجنوں اہلکار سارا دن تیز دھوپ میں سایہ ڈھونڈتے رہے اور د کانوں کے اندر برجمان رہے جسکی وجہ سے کاروباری حضرات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر محمد احمد چٹھہ نے پولیس گردی پر پنجاب حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات بدامنی اور خوف و ہراس کو جنم دے رہے ہیں، کوئی کنونشن نہیں تھا جان بوجھ کر پولیس اہلکاروں کے ذریعے ہم پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کے پیش نظر حویلی کے باہر اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں