لالہ موسیٰ:ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر،کانسٹیبل جاں بحق

لالہ موسیٰ:ٹرک کی موٹرسائیکل  کو ٹکر،کانسٹیبل جاں بحق

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا ) ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ایک کانسٹیبل جاں بحق ،ایک زخمی،تفصیل کے مطابق پولیس کانسٹیبل ذیشان الیاس سکنہ ڈوگہ تہال اور۔

 کانسٹیبل سیف اﷲ سکنہ حقیقہ کھاریاں موٹرسائیکل پرسوار ہوکر لوئرکلاس کورس کیلئے پولیس لائن جارہے تھے کہ جلیانی کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹرک نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں دونوں کانسٹیبل شدیدزخمی ہوگئے ،زخمی کانسٹیبلان ذیشان الیاس اور سیف اﷲ کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دوران علاج کانسٹیبل ذیشان الیاس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں