تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا :پنجاب ٹیچرز یونین

تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا :پنجاب ٹیچرز یونین

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد اصغر کاہلوں کے مطابق پنجاب ٹیچرز الائنس پنجاب کے۔

 چیئر مین و مرکزیہ صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب حافظ غلام محی الدین اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اور اساتذہ کے دیگر مسائل کے حل کے لیے تحریک جاری رہے گی اور تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا پنجاب کے تمام اضلاع میں 24 جولائی کو پریس کلبز کے سامنے پرامن احتجاج کیے جا ئیں گے ، سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جا ئے گی، اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز لاہور سول سیکرٹریٹ کے سامنے پنجاب ٹیچرز الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سکولوں کی نجکاری کے خلاف اور اساتذہ کے دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے منعقدہ ایک احتجاجی ریلی و مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی ریلی و مظاہرے میں پنجاب بھر سے ہزاروں اساتذہ نے شرکت کی سیالکوٹ سے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد اصغر کاہلوں کی قیادت میں اساتذہ کی ایک کثیر تعدا د نے شرکت کی پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدور ناصر لطیف گجر، ڈاکٹر اعجاز عارف، محمد انور وردگ کے علاوہ  مظاہر ے میں چیئر مین لیبر ونگ پاکستان پیپلز پارٹی چودھری منظور احمد نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں