تھانہ سٹی ڈسکہ کے آگے کھڑی بھینسیں حادثات کا موجب

تھانہ سٹی ڈسکہ کے آگے کھڑی بھینسیں حادثات کا موجب

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )تھانہ سٹی ڈسکہ کے آگے کھڑی آوارہ بھینسیں حادثات کا موجب بننے لگیں۔

، گزشتہ کئی دنوں سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے آفس کیساتھ ملحقہ تھانہ سٹی ڈسکہ کے آگے آوارہ بھینسیں گروہ کی شکل میں کھڑی ہوجاتی ہیں آوارہ بھینسوں کے سڑک کے درمیان کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کانظام بھی درہم برہم ہوجاتا ہے اور متعدد موٹرسائیکل سوار بھی ان بھینسوں سے ٹکرا کر زخمی ہوکرہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں مگر انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، دن بدن ان بھینسوں میں اضافہ ہورہا ہے جو تھانہ سٹی کے آگے آکر کھڑی ہوجاتی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو چاہئے کہ ان بھینسوں کے مالکان کا پتہ لگائیں اور انہیں پابند کریں کہ آئندہ یہاں بھینسیں نہ کھڑی کی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں