گوندلانوالہ تا نعمانیہ چوک غیر قانونی رکشہ سٹینڈ،ٹریفک مسائل میں اضافہ

گوندلانوالہ تا نعمانیہ چوک غیر قانونی رکشہ سٹینڈ،ٹریفک مسائل میں اضافہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں اندرون شہر گوندلانوالہ چوک سے نعمانیہ چوک غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ سٹینڈ اور لوڈر رکشوں کی سڑکوں پر پارکنگ سے ٹریفک کے مسائل بڑھنے لگے ۔

گوندلانوالہ روڈ پر ہارڈ وئیر کی بڑی مارکیٹ ہے جہاں سے سامان لوڈ اور ان لوڈ کے دوران گاڑیاں کئی کئی گھنٹے سڑک پر کھڑی رہتی ہیں ۔ بعض جگہوں پر تو یہ رکشے سڑک کے درمیان میں کھڑے ہوتے ہیں جبکہ دکانداروں نے بھی اپنے رکشہ سڑکوں کے درمیان میں کھڑے کئے ہوتے ہیں ۔ان کے ساتھ ریڑھی والے بھی کھڑے ہوتے ہیں جس کیو جہ سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہو جاتی ہے اور منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ۔چوک پر پھل فروش اور ریڑھی بانوں کی باعث راستہ سکڑ گیا ہے جبکہ جو راستہ بچتا ہے وہاں چنگ چی رکشہ اور لوڈر رکشہ کھڑے ہوتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گوندلانوالہ چوک سے نعمانیہ چوک تک ٹریفک کے مسئلہ کو حل کیا جائے جن دکانوں کے سامنے تجاوزات ہیں انہیں ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک روانی متاثر نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں