گجرات پولیس کی چوروں کے خلاف کاروائی، 72لاکھ روپے برآمد لئے

گجرات پولیس کی چوروں کے خلاف  کاروائی، 72لاکھ روپے برآمد لئے

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)گجرات پولیس تھا نہ صدر کھاریاں کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

،چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرکے چوری شدہ 72لاکھ روپے برآمد کرلئے ،ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نواز ولد محمد امیر سکنہ وہاڑی حال محلہ ماڈن ٹاؤن کھاریاں کو گرفتارکرکے چوری شدہ رقم مبلغ 72لاکھ روپے برآمد کرلئے ۔ملزم نے چند روز قبل ریلوے روڈ کھاریاں کے رہائشی کے گھر سے الماری توڑ کر 72لاکھ روپے چوری کئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں