علی پورچٹھہ:دس محرم کو ایمبولینس،طبی سہولیات کا فقدان

علی پورچٹھہ:دس محرم کو ایمبولینس،طبی سہولیات کا فقدان

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ دس محرم کو پیرا میڈیکل سٹاف کے ناقص انتظامات پر امام بارگاہوں کے سربراہان کا شدید احتجاج۔ایمبولینس حفاظتی انجکشن و دیگر طبی سہولیات کا فقدان رہا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے انتظامیہ کو محرم الحرام میں تمام سہولیات دینے کے احکامات دیے تھے جوکہ پیرا میڈیکل سٹاف علی پور چٹھہ نے ہوا میں اڑا دئیے ۔امام بارگاہوں کے سربراہان ریحان شاہ، ذوہیر عمران ملہی و دیگر عزاداروں نے میڈیا پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف دس محرم کو زنجیر زنوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہا ہے ۔ان کے پاس نہ تو حفاظتی انجکشن تھے اور نہ ہی زخموں کو سٹیچ کیا گیا ایمولینس و دیگر طبی سہولیات کا فقدان تھا جبکہ عزاداروں نے خود سے پرا ئیویٹ انجکشن خریدکر لگوائے ہیں۔ سٹاف سارا دن فوٹو سیشن میں مصروف عمل رہا ہے ۔ اسی طرح واپڈا کے بھی ناقص انتظامات رہے ہیں۔عزاداروں نے حکومت پنجاب سے نااہل پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لانے پرزور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں