سیالکوٹ:راستہ روک کر پو لیس اہلکار کی والدہ کو دھمکیاں

سیالکوٹ:راستہ روک کر پو لیس اہلکار کی والدہ کو دھمکیاں

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )اوباش نوجوان نے ڈیرے پر جاتی خاتون کو اسلحہ کے زور پر راستہ روک کر ہراساں کیا پولیس ملازم بیٹے کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔

 تھانہ موترہ کے نواحی پیروچک کے رہائشی پولیس ملازم تحسین نے تھانہ موتر ہ پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ میری والدہ ڈیرے پر ناشتہ لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں مقصود عرف سودا ڈوگر نے میری والدہ کو اسلحہ کے زور پر آدھا گھنٹہ حبس بے جا میں رکھا ہراساں کیا اور مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں، پولیس ملازم تحسین نے بتایا کہ ملزم جرائم پیشہ آدمی ہے اپنے ڈیرے پر دوسرے اضلاع کے خطرناک جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کوپناہ دیتا ہے ، اس نے علاقہ میں خوف ہراس پھیلایا ہوا ہے پولیس تھانہ موتر ہ پولیس ملزم سے مل گئی ہے 6 روز گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا پیروچک کے رہائشی معززین عنصر مہر ،یونس مہر ،محمد رمضان عرف کالا درزی ،محمد خلیل ،محمد عمران ،محمد صدام،محمد بلال خالد محمود ،شمس شکیل ،ظفر اقبال ،فیصل الیاس و دیگر افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ڈی آئی جی گوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او سیالکوٹ محمدحسن اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم مقصود عرف سودا ڈوگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں