ایف آئی اے نے بدنام زمانہ 2 انسانی سمگلرز پکڑ لئے

ایف آئی اے نے بدنام زمانہ 2 انسانی سمگلرز پکڑ لئے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائی، بدنام زمانہ 2 انسانی سمگلرز گرفتار، انسانی سمگلرز کی شناخت محمد صدیق اور طاہر محمود کے نام سے ہوئی۔۔۔

 ملزمان کو کھاریاں اور منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث پائے گئے ۔ ملزم طاہر محمود فرسٹ فلائی کے نام سے ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔ ملزم جعلی سفری دستاویزات بنانے کے حوالے سے منظم گینگ چلا رہا تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھی مختلف شہروں سے سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے ۔ مذکورہ گینگ نے متعدد شہریوں سے ویزے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے ۔ملزم بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد شہریوں کو جعلی ویزے فراہم کرتے تھے ۔چھاپے کے دوران ملزم سے متعدد پاکستانی پاسپورٹ، سربیاء کی جعلی امیگریشن مہریں برآمد۔ملزم سے جعلی پولینڈ اور یونان کے ویزے ، جعلی رہائشی لیٹرز اور موباء فونز بھی برآمد جبکہ ملزم ملزم محمد صدیق سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کروانے میں ملوث ہے ۔ ملزم غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو ایران کے راستے ترکی اور دیگر یورپین ممالک بھجوانے میں ملوث رہا۔ ملزم نے شہری کو ترکی بھجوانے کے لئے 10 لاکھ 90 ہزار روپے بٹورے ۔ ملزم بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں