لالہ موسیٰ:اکلوتے انڈرپاس میں دراڑیں ،حادثے کاخدشہ

لالہ موسیٰ:اکلوتے انڈرپاس میں دراڑیں ،حادثے کاخدشہ

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ اکلوتے انڈرپاس میں دراڑیں گہری ہونے لگیں ،کسی ناخوشگوار حادثے کاخدشہ۔

،تفصیل کے مطابق سابق دورحکومت میں منظور ہوکر بننے والے انڈرپاس نے فنکشنل ہونے کے پہلے دوماہ بعد ہی ناقص مٹیریل کارونارودیا،جس سے انڈرپاس میں دراڑیں پڑگئیں اور پانی انڈرپاس میں داخل ہونے لگا،جس سے جہاں عوام کو بارش کے موسم میں انڈرپاس کے بجائے 500میٹر دورڈیوائیڈر سے گزرناپڑتاہے ، وہاں انڈرپاس کے اوپر سڑک بیٹھ جانے سے یہ خدشہ بھی ہروقت موجودرہتاہے کہ خدانخواستہ کوئی ہیوی ٹریفک کی وجہ سے انڈرپاس کی چھت گرگئی تو کوئی بڑاحادثہ نہ رونما ہوجائے ،جبکہ ابھی تک این ایچ اے کی طرف سے انڈرپاس کو مرمت کرنے بیاٹھیکیدارکیخلاف کاروائی کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی،عوامی وسماجی حلقوں نے این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ این ایچ اے کے ٹھیکیدار اور انڈرپاس کے منصوبے کو پاس کرنیوالے افسروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں