دالیں بھی پہنچ سے دور،قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

دالیں  بھی  پہنچ  سے  دور،قیمتوں  میں  ریکارڈ  اضافہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں دالوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ،تمام دالوں کی قیمت 300روپے کلوسے بڑھ گئی ، گوجرانوالہ میں عام آدمی کیلئے سبزیوں اور چکن کے بعد دال خریدنابھی مشکل ہو گیا ۔۔۔

لوگ دال روٹی کھا کر گزارا کر لیتے تھے لیکن اب دالیں بھی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔دال چنا 350روپے فی کلو ،دال مسور 340روپے ،سفید چنے 310روپے ،کالے چنے 340روپے ،ماش کی دال 600روپے ،دال مونگ 310روپے ،لال لوبیا 410روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جبکہ انڈے 300روپے درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ کوئی بھی چیز ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے حساب سے فروخت نہیں ہو رہی۔سرکاری ریٹ لسٹ کو دکاندار وں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے ، صرف انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ریٹ لسٹ آویزاں کی ہوئی ہے جس پر دکانداروں اور شہریوں میں بحث و تکرار ہوتی رہتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریٹ لسٹ سے زائد پر اشیا فروخت کرنیوالوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں