راہوالی:نا معلوم شخص نے کمشنر پی آ راے کی گاڑی توڑ ڈالی

راہوالی:نا معلوم شخص نے کمشنر  پی آ راے کی گاڑی توڑ ڈالی

راہوالی(نمائندہ دنیا )کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی رہائشگاہ پر کھڑی گاڑی کو نا معلوم شخص نے توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہنچایا اور ٹائر پھاڑ دئیے ۔

کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ضیغم عباس کے گھر واقع آفیسرز کالونی میں داخل ہو کر رات کے پچھلے پہر گیراج میں کھڑی گاڑی کو نامعلوم شخص نے نقصان پہنچایا ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں