86بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑے گئے

86بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ریجن میں مزید86بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

مجموعی طور پر51 لاکھ30 ہزار روپے جرمانہ ، 9لاکھ روپے موقع پر وصول ،81 کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی درخواستوں میں سے مختلف تھانوں میں 50 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ، ملتان سرکل میں13بجلی چوروں کو 690000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 13مقدمات کا اندراج ہوا ۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں4 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں