دریائے جہلم میں پانی کی صورتحال کنٹرول میں ہے : اے سی

دریائے جہلم میں پانی کی صورتحال کنٹرول میں ہے : اے سی

بھیرہ(نامہ نگار)دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر پانی کی صورتحال اس وقت مکمل کنٹرول میں ہے اور اگر رسول بیراج سے پانی کے اخراج میں اضافہ نہ ہوا ۔۔

تو علاقہ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے پانی کی سطح بلند ہوئی ہے اور نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ودھن کے مقام پر دریا کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے بند کی تعمیر کا کام جاری ہے اور صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی خصوصی کوششوں سے بروقت جاری ہونیوالی گرا نٹ سے کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے علاقہ کے عوام نے بند کی تعمیر کیلئے بروقت اقدامات پر وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں