ہائیکورٹ :موسم سرما کی تعطیلات کا روسٹر جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ،24دسمبر کے بعد موسم سرما کی تعطیلات کا روسٹر جاری ، پرنسپل سیٹ پر 28 ججز 24دسمبر تک کیسوں کی سماعت کرینگے۔
پرنسپل سیٹ پر 10ڈویژن بینچز سول ، فوجداری نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرینگے ،سنگل بینچز حکم امتناعی، ضمانت، حبس بے جا، اندراج مقدمہ، جائیداد سمیت کیسز کی سماعت کرینگے ،چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ،ٹیکس معاملات پر سماعت کیلئے دو ڈویژن بینچز تشکیل ،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس کمرشل نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کریگا۔