یوای ٹی :عالمی رومی واقبال کانفرنس 2025اختتام پذیر
علم اور جدت کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتیں:احسن اقبال ودیگر کاخطاب
لاہور (خبر نگار ) اقبال اکادمی پاکستان کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ بین الاقوامی رومی و اقبال کانفرنس 2025 اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی سیشن سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم اس وقت علمی انقلاب کے دور سے گزر رہے ہیں، اگر ہم نے بدلتے وقت کے ساتھ خود کو تبدیل نہ کیا تو ہم زندہ نہیں رہ سکیں گے ، علم اور جدت کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتیں، آج کا دور بقا کا نہیں بلکہ مسابقت کا دور ہے اور ترقی کے لیے فکری تبدیلی ناگزیر ہے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ای ٹی شاہد منیر نے کہا کہ رومی اور اقبال کا پیغام امن، برداشت، خودی اور فکری بیداری کا درس دیتا ہے ۔ تقریب سے پروفیسر ہمایوں احسان ، صاحبزادہ سلطان احمد علی نے بھی خطاب کیا ۔