وزیر ہاؤسنگ کاداتادربار و بھاٹی چوک توسیعی منصوبے کادورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا داتا دربار و بھاٹی چوک توسیعی منصوبے کا دورہ ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
دربار کے سامنے موجودہ سڑک کے خاتمے اور نئی گذرگاہوں بارے آگاہ کیا گیا. داتا دربار احاطے کی توسیع اور بالمقابل اراضی کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ داتا دربار آنیوالے زائرین کی سہولت کیلئے راستوں کی بحالی یقینی بنائی جائے ، شدید ٹریفک دباؤ والے علاقے میں سڑکوں کی کشادگی اور خوبصورتی ناممکن لگتا تھا ۔