ڈکی بھائی کی سپرداری کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
لاہور (کورٹ رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے جوا ایپس کی غیر قانونی پروموشن کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی سپرداری کی درخواست پر سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ این سی سی آئی اے کو انیس چیزوں کی سپرداری پر اعتراض نہیں ہے ، تمام کارڈز ، سی این آئی سی ، پرس ، لیپ ٹاپ بیگ کی سپرداری پر اعتراض نہیں ہے ، چینل اب آپکا نہیں ہے ،بلاک کیا گیا ہے ۔