یو سی دفتر بڈھا گورائیہ کے ملازمین 4 روز سے غیر حاضر ،کارروا ئی کا حکم

یو سی دفتر بڈھا گورائیہ کے ملازمین  4 روز سے غیر حاضر ،کارروا ئی کا حکم

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر نویدحیدر نے بڈھا گورائیہ یونین کونسل آفس کا وزٹ کیا تو یونین کونسل سیکرٹریز قربان علی اور منورحسین سمیت دیگر ملازمین جاوید اقبال اورمحمد یعقوب غیر حاضر تھے۔۔

جبکہ صرف ایک ملازم امداد علی ڈیوٹی پرپایا گیا ،غیرحاضر ملازمین کی 4روز سے حاضری رجسٹر پر موجود نہ تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں