پی ٹی آئی کا جلسہ سیاست کی نئی راہ متعین کریگا:عمر ڈار

پی ٹی آئی کا جلسہ سیاست کی نئی راہ متعین کریگا:عمر ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ آج مینار پاکستان لاہور میں تاریخی اور یاد گار جلسہ ہوگا جو ملکی سیاست کی نئی راہ متعین کرے گا پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور۔۔۔

 اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے پاکستان کے غیور اور محب وطن عوام اس جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کردینگے کہ وہ اب اپنے محبوب قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ جلسہ کے حوالے سے ٹکٹ ہولڈرز،پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو میں عمر ڈار نے مزید کہا کہ آج لاہور میں ہونے والا جلسہ بانی پاکستان میں آئین وقانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ حکمرانوں نے اقتدار کے حصول کیلئے جمہوری اقدار کو روند کر، بدترین دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چراکر کرپٹ ٹولہ ملک وقوم پر مسلط ہوگیا مگر ملکی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا کلیدی مطالبہ اپنے انتخابی مینڈیٹ کا احترام اور بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی ہے، این اے 71 سمیت ضلع بھر سے پارٹی کارکنان اور غیور عوام نے اپنی بھرپور شرکت یقینی بنانی ہے ۔ انشا اﷲ جلسے میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں